بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 8 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے واپسی کے دوران ایک پہاڑی سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا،بھارتی فضائیہ

حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، بھارتی فضائیہ ۔ فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بھیجا جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ریسکیو عملے کے 5 کارکنوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔


بھارتی فضائیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے واپسی کے دوران ایک پہاڑی سے ٹکرا کر دریا میں گر گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 5 افراد سمیت 8افراد ہلاک ہو گئے، حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے اب تک کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا ہواہے جس میں 45 طیارے اور ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ ریاست اتراکھنڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں ا ورریسکیو آپریشن کے ذریعے 97 ہزار افراد کو باحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story