سپریم کورٹ کا کراچی سرکلرریلوے اور ٹرام لائن فوری بحال کرنے کا حکم

عدالت کا شہرميں ريلوےکی زمينیں واگزارکرانےکابھی حکم

عدالت کا شہرميں ريلوےکی زمينیں واگزارکرانےکابھی حکم، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کراچی سرکلرريلوے فوری بحال کرنےاور شہرميں ريلوےکی زمينیں واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی ميں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ميں اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ بيشترعلاقوں ميں ريلوےکی زمينوں پرقبضہ ہے۔


عدالت نے شہرميں ريلوےکی زمينیں واگزارکرانےکا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرزکےذريعےتمام علاقوں سےريلوےلائن کليئرکرانےکی ہدايت کی، عدالت نے حکم دیا کہ کراچی سرکلرريلوےفوری بحال کی جائے اورٹرام لائن کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

عدالت ِ عظمیٰ نے کہا کہ سياحتی مقاصدکےلیےصدرسےاولڈسٹی ايرياتک ٹرام چلائی جائے اور اس مقصد کے لیے کےايم سی اورضلعی انتظاميہ کی مددسےبوگياں تیار کی جائیں جب کہ مقامی انتظاميہ ريلوےکی مددسےروٹ کاتعين کرے۔

سپریم کورٹ نے شہربھر میں تجاوزات کےخلاف آپريشن تيزکرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ شہرميں کوئی تجاوزات نظرنہ آئے، ايف ٹی سی پل کےنیچےتعمیرکی گئی دکانيں مسمارکردی جائیں ، شارع فيصل اور راشدمنہاس روڈپرہرطرح کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جب کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ايچ اےبھی تجاوزات ختم کریں۔
Load Next Story