حکومت الزام دہرانے سے قبل حقائق دیکھ لے تو یوٹرن نہ لینا پڑے مریم اورنگزیب
عمران خان دوسروں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے خلاف ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نیب کو جواب دیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور یوٹرن پر چلنے والی حکومت الزام دہرانے سے پہلے حقائق دیکھ لے تو اسے یوٹرن نہ لینا پڑے۔
حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 4 مزید کیسز نیب کو بھجوانے کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے عمران خان کی طرح سیرو تفریح کے لیے ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیا، بلکہ انہوں نے جہاز اور ہیلی کاپٹر صرف عوامی خدمت کی ذمہ داری نبھانے کے لیے استعمال کیا اور یہ سہولت انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے استحقاق اور قانون کے مطابق لی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نواز، شہباز اور مریم کے خلاف مزید 4 کیس نیب کو بھجوانے کا اعلان
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے خلاف ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نیب کو جواب دیں، جھوٹ اور یوٹرن پر چلنے والی حکومت نیا الزام دہرانے سے پہلے حقائق دیکھ لے تو یوٹرن نہ لینے پڑے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے زیرِ استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر تکنیکی طور پر میعاد پوری کرچکا تھا اور سول ایوی ایشن نے اسے ناقابلِ پرواز قرار دیا تھا، شہباز شریف نے استحقاق کے باوجود چار ارب مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے انکار کردیا تھا اور قومی بچت کی خاطر زندگی کا خطرہ مول لے کر پھر بھی اسے استعمال کرتے رہے، یہ ہیلی کاپٹر بعد ازاں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ بارہا عوام کی خدمت کے لیے پرائیویٹ جہاز استعمال کیا لیکن کبھی ایک پیسہ پنجاب حکومت سے نہیں لیا جس کا ریکارڈ لاگ بک میں موجود ہے، وفاقی حکومت سے بھی بوقت ضرورت سہولت حاصل کی جاتی رہی جس کا باضابطہ کرایہ ادا کیا گیا۔