جدہ میں قید پاکستانیوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی کفیل 40 ہزار ریال مانگ رہے ہیں، وزیراعظم، چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل

بقایا جات ادا نہیں کیے جا رہے، عرصے سے قید ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، وڈیو پیغام۔ فوٹو: فائل

جدہ میں قید پاکستانیوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں درجنوں پاکستانیوں کو سعودی عرب کی جیل میں قید دکھایا گیا ہے۔

جدہ میں قید پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، وڈیومیں قیدیوں نے اپنی تکالیف اور مشکلات کے بارے میں بتایا ہے کہ بہت سے قیدیوں کے بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے، بہت سے قیدی عرصے سے قید ہیں اورکوئی پوچھنے والا نہیں۔

قیدیوں کا کہنا ہے کہ سعودی کفیل ان سے 30 اور 40 ہزار ریال مانگ رہے ہیں، ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں توکفیلوں کو رہائی کیلیے ہزاروں ریال کہاں سے ادا کریں؟ دکھائے گئے قیدیوں کی اکثریت کا تعلق پختونخوا سے ہے۔


سعودی جیل میں قید پاکستانیوں نے وڈیو پیغام میں کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود بھی پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور نہ ان کی رہائی کیلیے کوئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



 
Load Next Story