بلوچستان کے 1500 ارب کہاں خرچ ہوئے پوچھنے پر جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے فواد چوہدری
وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والی رقم کاحجم 1500ارب بنتا ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونیوالی رقم کاحجم 1500 ارب بنتا ہے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والی رقم کاحجم 1500ارب بنتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ رقم صرف وفاقی خزانے سے دی گئی جس میں صوبائی رقم اور ٹیکس شامل نہیں، جب پوچھا جاتاہے کہ یہ پیسے کہاں گئے اور کدھر خرچ ہوئے تو جمہوریت اور پارلیمان کا وقار خطرے میں پڑ جاتا ہے۔