لندن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کا سلسلہ شروع

پہلے روز ایسوسی ایٹ اور الحاق رکھنے والے ممبر ممالک کے معاملات زیر غور آئے۔

پہلے روز ایسوسی ایٹ اور الحاق رکھنے والے ممبر ممالک کے معاملات زیر غور آئے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

لندن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگزکا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلے روز ایسوسی ایٹ اور الحاق رکھنے والے ممبر ممالک کے معاملات زیر غور آئے۔

افغانستان نے ایسوسی ایٹ جبکہ رومانیہ نے الحاق کیلیے درخواست جمع کرا رکھی ہے، ان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم نے کی، اس کا دوسرا سیشن بدھ کو ہوگا، اگلے چند روز میں گورننگ ریویو ، فنانس اور کمرشل افیئرز، ایچ آر کمیٹیز کے اجلاس شیڈول ہیں، جمعرات کو سالانہ کانفرنس، جمعے اور ہفتے کو آئی سی سی ڈیولپمنٹ انٹرنیشنل کی میٹنگز ہوں گی، ان میں تمام فل ممبر بورڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔




عدالتی فیصلے کی روشنی میں ذکاء اشرف کی معطلی کے بعد عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کی معاونت کیلیے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی موجود ہوں گے۔ میٹنگز کے دوران کرکٹ کے فروغ اور میڈیکل معاملات پر بھی بات چیت کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ورلڈ کپ 2015 تک کے آئی سی سی ایونٹس کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Load Next Story