پاک ویسٹ انڈیزسیریز 12 سے 28 جولائی تک انعقاد

5 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، سلیکشن کمیٹی کا یکم جولائی کو اجلاس

5 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، سلیکشن کمیٹی کا یکم جولائی کو اجلاس۔ فوٹو : فائل

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے12 سے 28 جولائی تک انعقاد کا امکان ہے۔

اس دوران 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ابتدائی دونوں ایک روزہ مقابلوں کی میزبانی گیانا کرے گا، اگلے تینوں میچز سینٹ لوشیا میں ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی مقابلے سینٹ ونسنٹ میں ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ٹور کیلیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو لاہور میں ہوگا، حتمی اسکواڈ کا حصہ بنانے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔




ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی نے پلیئرز کی فہرست تو تیارکرلی تھی مگر قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انھیں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور سمیت کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے مشاورت کی ہدایت دی ہے، نوجوان پلیئرز احمد شہزاد، عمر اکمل، حارث سہیل، رضا حسن، صہیب مقصود، وکٹ کیپرز عدنان اکمل اور محمد رضوان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کی ہدایت دی گئی ہے،فٹنس رپورٹ کی روشنی میں ہی انھیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story