آئی ایم ایف سے نجات تک ملک ریاست مدینہ نہیں بن سکتا حافظ سعید
شرعی نظام کا نفاذ نہ ہوا تو حکومت جاتی رہے گی، مسلمان آپس میں اتحاد پیدا کریں
مرکزی امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا جو دعویٰ کیا ہے وہ پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے حرمت رسولؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست حضور نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کیے بغیر کیسے بن سکتی ہے اگر عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کو نافذ نہ کیا تو حکومت نہیں رہے گی، آئی ایم ایف ٹیم 10 روز تک اسلام آباد میں جماعۃ الدعوۃ سے متعلق تفصیلات جمع کرتی رہی ،انہوں نے کہا جب تک حکومت آئی ایم ایف سے جان نہیں چھڑائے گی مدینہ کی ریاست نہیں بنے گی۔
سیاست میں آنا ہماری مجبوری ہے۔نامہ نگارکے مطابق انہوں نے کہا کہ یہودی لابی یورپ میں اسلام کے بڑھنے پر پریشان ہے ہمیں اتفاق و اتحاد سے رہنا ہوگا،انہوں نے کہاکشمیر میں جاری مظالم اور انسا نیت کی تذلیل قابل مذمت ہے۔