جنرل کیانی کے بعدجنرل ہارون اسلم کاسنیارٹی لسٹ میں پہلانمبر

دوسرے نمبرپرجنرل راشد،تیسرے پرجنرل طارق خان جبکہ چوتھے نمبرپرجنرل ظہیرالاسلام ہیں

دوسرے نمبرپرجنرل راشد،تیسرے پرجنرل طارق خان جبکہ چوتھے نمبرپرجنرل ظہیرالاسلام ہیں. فوٹو فیس بک

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت رواں سال نومبرمیں ختم ہونے کے بعدآرمی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جواس وقت چیف آف لاجسٹکس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سب سے سینئرموسٹ جنرل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جن کاتعلق لاہورسے ہے وہ اس سے قبل کورکمانڈر بہاولپوررہ چکے ہیں جبکہ ڈی جی رینجرزاورکمانڈرایس ایس جی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ سوات میں کامیاب پیوچارآپریشن کی سرپرستی بھی لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے کی اوروہ اس سلسلے میں21دن تک فوجی جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کوہٹہ ڈیو(div) کے کمانڈربھی رہ چکے ہیں۔ سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبرپر لیفٹیننٹ جنرل راشدہیں جو ان دنوں چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل راشداس سے قبل کورکمانڈر لاہوررہ چکے ہیں۔




تیسرے نمبرپرلیفٹیننٹ جنرل طارق خان ہیں جن کاتعلق کوہاٹ کے نزدیکی علاقے جنوبی وزیرستان سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان بھی اعلی پشہ وارانہ کیریئررکھتے ہیں وہ ان دنوں کور کمانڈر منگلاتعینات ہیں۔چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام ہیں جوان دنوں ڈی جی آئی ایس آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام کومسلم لیگ(ن)بھی انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کاشمار بھی پشہ وارانہ اعتبار سے بہترین جرنیلوں میں ہوتاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف ان دنوں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایولوشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس سے قبل وہ کورکمانڈرگوجرنوالہ رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف میجرشبیرشریف نشان حیدرکے بھائی ہیں وہ وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد لقادربلوچ کی زیرکمان خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف کے قابل اعتمادساتھی وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ ان کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، ذرائع کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالدراجا بھی شاندارپشیہ وارنہ کیریئر کے حامل ہیں تاہم وہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈہوجائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story