پاکستان میں 80لاکھ افرادمنشیات کاشکارعالمی دن آج منایا جارہا ہے

3لاکھ پاکستانی ہیروئن کے عادی،منشیات کے خاتمے کیلیے عالمی تعاون درکارہے،صدرزرداری

اے این ایف بلوچستان کے تحت آج کچ موڑمیں پکڑی گئی منشیات جلائی جا ئے گی ۔ فوٹو : پی پی آئی

پاکستان سمیت دنیابھرمیں انسداد منشیات کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

دن کے منانے کا مقصد منشیات کے عادی افرادکومنشیات کے مضراثرات سے آگاہ کرنا اوراس کا استعمال رو کنے کے لیے شعور بیدارکرنا ہے، پاکستان میں70سے 80لاکھ افراداس لعنت کا شکار ہیں جن میں سے 3لاکھ ہیروئن کا استعمال کر تے ہیں۔




دن کی مناسبت سے صدرآصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان انسدادمنشیات کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اس کے خلاف اجتماعی کوششیں بروئے کار لانے کاپختہ عزم رکھتا ہے، این جی اوز، سول سوسائٹی،علمائے کرام اور ذرائع ابلاغ معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں، انھوں نے کہاکہ منشیات سے لاحق خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اور بامقصد بین الاقوامی تعاون درکارہے۔
Load Next Story