امریکی کمپنی کوپاسپورٹ کاغذکاٹھیکہ درست قرار پٹیشن خارج

فرانسیسی کمپنی نے رجوع کیاتھا،کمپنی کو اختیار ہے کہ بولی منظور یا مسترد کرے، عدالت

فرانسیسی کمپنی نے رجوع کیاتھا،کمپنی کو اختیار ہے کہ بولی منظور یا مسترد کرے، عدالت فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپرفراہمی کاٹھیکہ امریکی کمپنی کو دینے کیخلاف فرانسیسی کمپنی کی دائر درخواست مستردکر دی اور قرار دیا کہ موجودہ امریکی فرم اوپسیک کو ٹھیکہ دیا جانا غیر قانونی نہیں۔


22صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی فریق کو کوئی وجہ بتائے بغیر اس کی بولی منظور یا مستردکردے۔اوپسیک کی بولی کی رقم سب سے کم جبکہ مذکورہ فرانسیسی کمپنی کی بولی16لاکھ ڈالر زیادہ تھی۔اوپسیک 2004ء سے لیمینیشن پیپرز فراہم کر رہی ہے اورپاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے وکیل کے مطابق اس کمپنی کے معیارکے حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔دریں اثنا ایک پاکستانی شہری محمداسرارنے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنیکے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ وہ 20سال سے بیرون ملک بزنس کر رہاہے،بیرون ملک نہ جا سکنے کیوجہ سے کروڑوںکا نقصان ہو رہاہے۔آئی این پی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم2 رکنی بینچ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی جانب سے اپنی برطرفی کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کیلیے 27 جون کی تاریخ مقررکی ہے
Load Next Story