ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان خیبر پختون خوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے، قرار داد
امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر خیبرپختون خوا اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا اسمبلی کا اجلاس مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف دیے گئے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرائی۔
یہ پڑھیں ؛ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ
یہ بھی پڑھیں ؛ امریکا افغانستان میں ناکامیوں پرغورکرے، وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا، 15 برس میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی رقم دی جس کے بدلے پاکستان نے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا جب کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اس جنگ میں 60 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، اس کے باوجود امریکی صدر پاکستان پر الزام تراشی کررہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔