پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا ان ممالک میں سے ایک ہے جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں کرتا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے دو ٹویٹس کیے ہیں، پہلے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمیں اس سے بہت پہلے اسامہ بن لادن کو پکڑلینا چاہیے تھا، میں نے 11 ستمبر کے واقعے کے بعد ہی اپنی کتاب میں اس جانب اشارہ کردیا تھا اور صدر بِل کلنٹن نے اسے نظرانداز کیا تھا ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے لیکن اس نے ہمیں نہیں بتایا کہ وہ وہاں رہائش پذیر ہے۔
اسی سے وابستہ دوسری ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اب ہم پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے، کیونکہ انہوں نے ہماری رقم لی اور کیا کچھ نہیں اس کی بڑی مثال اسامہ بن لادن اور افغانستان ہیں، ہم ان بہت سے ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب اس کا اختتام ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا امریکا کو منہ توڑ جواب
صدر ٹرمپ کے فاکس نیوز پر لگائے گئے انٹرویو کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نائن الیون کے واقعے میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا اس کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں شریک ہوا اور پاکستان نے اس جنگ میں 75 ہزار جانیں اور 123 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھایا، ہمارے قبائلی علاقے تباہ اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور اس کے بدلے امریکا نے صرف 20 ارب ڈالرز امداد دی۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ