پشاور کارخانومارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگایس ایچ اوجاں بحق 2 اہلکارزخمی
ایس ایچ او حیات آباد میراجان نیٹو افواج کے سامان کی واپسی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے
کارخانو بازار چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او حیات آباد میرا جان شہید جبکہ ان کا ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ حیات آباد کی چیک پوسٹ کارخانو بازار کے قریب نیٹو افواج کے سامان کی واپسی کے موقع پر ایس ایچ او حیات آباد میرا جان سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ 3 مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او میرا جان، ان کا ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوگئے، مسلح افراد حملے کے فوری بعد قریبی بازار میں گھس کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں ایس ایچ او حیات آباد میرا جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا جو اب تک جاری ہے۔