پاکستانی ٹیم معمولی ہدف کے تعاقب میں ہمت ہارنے کی بیماری میں مبتلا
گزشتہ 10سال میں 5بار ناکامی کو خود آگے بڑھ کر گلے لگایا۔
QUIMOH, INDIA:
پاکستانی ٹیم معمولی ہدف کے تعاقب میں ہمت ہارنے کی بیماری میں مبتلا ہوگئی۔
گرین کیپس گزشتہ 10سال میں 5بار 200سے کم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،ابوظبی ٹیسٹ میں ٹیم 176کا تعاقب کرتے ہوئے 171پر ہمت ہار گئی،گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں 187 کا پیچھا کرتے ہوئے گرین کیپس صرف 81پر ڈھیر ہوگئے تھے،سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کیلیے 136کا ہدف پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم 114تک محدود رہی تھی۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ نے رنز کے لحاظ سے پانچویں کم ترین مارجن سے فتح پائی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 1993میں صرف ایک رن سے مات دی،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 2005میں 2رنز سے ہرایا تھا، آسٹریلیا نے 1902میں انگلینڈ کیخلاف صرف 3رنز سے کامیابی سمیٹی،انگلینڈ نے 1982میں آسٹریلیا کو اسی مارجن سے زیر کیا تھا۔
حالیہ فتح سے قبل کیویز نے 2011میں آسٹریلیا کو 7رنز سے مات دی تھی۔مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ 11واں موقع ہے کہ کسی ٹیم نے 10یاکم رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی ہو۔