اداکار پروڈیوسر اور ڈائریکٹر گرودت نے یادگار فلمیں دیں

3جولائی1925کو بنگلور میں پیدا ہوئے ،ہر فلم میں نئے فنکاروں کو متعارف کرایا

پہلی فلم ’’سی آئی ڈی‘‘تھی،گلوکارہ گیتا سے شادی کی ،10 اکتوبر 1964کوچل بسے

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں گرودت کویہ اعزاز حاصل رہا کہ انھوں نے اپنی ہر فلم میںنہ صرف نئے فنکاروں کو متعارف کرایا بلکہ سلور اسکرین کو سپر ہٹ فلمیں بھی دیں۔

ان کے کریڈٹ پر کئی یاد گار اور کامیاب فلمیں رہی ہیں، وہ بحیثیت اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر فن کی بلندیوں پر نظر آئے انھیں فلم انڈسٹری کا گرو بھی کہا جاتا تھا،انھوں نے اپنے ادارے گرودت موویز پرایؤٹ لمیٹیڈ کے توسط سے سب سے پہلے فلم ''سی آئی ڈی'' بنائی،اس فلم کے ہیرو دیو آنندتھے یہ ان کی ڈیبیو فلم تھی جس نے زبردست کامیابی حاصل کی، دیو آنند کی ان کے ساتھ مشہور فلموںمیں جال،بازی بنائیں،ان کی کلاسک فلموں میں پیاسا، کاغذ کے پھول، صاحب بی بی غلام، 'چودھدویں کا چاند' قابل ذکر ہیں۔




3جولائی 1925 کو بنگلور میں پیدا ہونیوالے گرودت کا اصل نام وسنت شیوشنکر پڈوگون تھا،انھوں نے 1935میں مشہور گلوکارہ گیتادت سے شادی کرلی،ان کے تین بچے ہیںبالی وڈ اسٹار گرودت کو یہ بھی اعزاز حاصل رہا کہ ان کی فلمیں جاپان، جرمنی اور فرانس میں جب دوبارہ نمائش کے لیے پیش کی گئی توانھوں نے تمام سنیماؤں پر ہاؤس فل نمائش ہوئی، سی این این نے گرودت کو ایشیائی ٹاپ25ایکٹرز میں شامل کیا، وہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنیوالے اداکاروں میں شامل تھے۔

گرودت نے فلم انڈسٹری میں بہترین اور اچھا دور گزارا انھیں جوعزت اور شہرت ملی وہ بہت کم فنکاروں کو مل سکی، لیکن ان کی ذاتی زندگی بہت سے تلخ حقائق تھے انھوں نے دوبارخود کشی کی کوشش کی ۔ وہ کثرت سے شراب نوشی کرتے تھے، تیسری بارانھوں نے پھر بہت زیادہ شراب اور خواب آور گولیاں استعمال کیں،جس سے ان کی موت واقع ہوگئی اور 10اکتوبر 1964کو وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے، ان کی موت کا معمہ آج تک حل نہ ہو سکا، لیکن بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک ایسا ادکار نہ رہا جس نے بے شمار فنکاروں کو عروج اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
Load Next Story