پیٹرسن کی مدد سے کیویز کو قابو کرنے کا انگلش منصوبہ
دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ آج ہوگا، مہمان سائیڈ کلین سوئپ کے خواب دیکھنے لگی
انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی مدد سے کیویز کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعرات کو اوول لندن میں کھیلا جائے گا، 5 رنز سے پہلا مقابلے جیتنے والی مہمان سائیڈ کلین سوئپ کے خواب دیکھنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے پیٹرسن مارچ میں گھٹنے کی انجری کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے، جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے بیٹسمین حال ہی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے کی جانب سے یارکشائر کیخلاف ناقابل شکست 177 رنز اسکور کرکے کھیل میں واپس آئے ہیں، اس اننگز میں انھوں نے 17 چوکے اور 7 چھکے جڑے تھے۔
آئندہ ماہ آسٹریلیا کیخلاف ایشز کے دفاع سے قبل یہ کارکردگی انگلینڈ کیلیے خوشگوار علامت ہے،پیٹرسن جمعرات کو اوول میں ٹی20 میچ کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں، پیسر اسٹورٹ براڈ کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے ایون مورگن اس سے بیحد خوش ہیں، انھوں نے کہا کہ پیٹرسن انگلش کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں،وہ کسی بھی وقت حریف سے فتح چھین سکتے ہیں، ہم نے گذشتہ ہفتے ڈومیسٹک میچ میں ان کی کارکردگی دیکھی اور اب انٹرنیشنل مقابلے میں بھی ایسے ہی کھیل کی توقع ہے۔
دوسری جانب کیوی کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہمیں دوسرے ٹی20 میں کیون پیٹرسن کی شرکت پر خوشی ہو گی، وہ یقیناً ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور ان کیلیے ہمیں مزید تیاریاں کرنا ہوں گی، اگر وہ کھیلے تو میچ میں نئی جان پڑجائے گی۔ یاد رہے کہ منگل کو پہلے ٹی ٹوئنٹی20 میں نیوزی لینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے فتح حاصل کی تھی، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد اس میچ میں بھی میزبان ٹیم قریب آکر جیت سے محروم ہوئی، 202 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے وہ تمامتر کاوشوں کے باوجود مقررہ اوورزمیں 5 وکٹ پر 196 رنز تک محدود رہی تھی،لیوک رائٹ نے 34 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے،قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 201 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، برینڈن میک کولم 68 اور اوپنر ہمیش ردرفورڈ62 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔