پی ایس ایل فور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان برقرار

ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹوکی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی

سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹوکی فاتح بنی، فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

جاوید آفریدی نے فیصلے کے متعلق بتایا کہ ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹوکی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی اور امید ہے سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی سیزن فور میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے، کھلاڑی کے ساتھ ساتھ مصباح الحق کی موجودگی جہاں سینئر اور نوجوان کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہوگی وہیں کپتان سیمی کو بھی مصباح الحق کے تجربے سے بھرپود مدد ملے گی۔


اس سے قبل منگل کو پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ فور کے لیے مضبوط ٹیم کا چناؤ کیا تھا۔

اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے ڈرافٹس میں سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے جب کہ ویسٹ انڈیز کےسپر اسٹار اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا نام کیرون پولارڈ پلاٹینم کٹیگری میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بنے۔

پشاور زلمی اسکواڈ میں وہاب ریاض، حسن علی ، کیرن پولارڈ، ، ڈیرن سیمی، مصباح الحق ، لیام ڈاسن ، ڈیوڈ ملان ، عمر امین ، عمید آصف، خالد عثمان ، وین مڈسن، صہیب مقصود، جمال انور، ثمین گل ، نبی گل، وقاع سلام خیل، کرس جارڈن ، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔
Load Next Story