گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی 2 بیویوں کو موت کی نیند سلا دیا

قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم ریاست عرف جگا فرار ہوگیا

قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم ریاست عرف جگا فرار ہوگیا۔ فوٹو : فائل

ستوکتلہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی 2 بیویوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں گھریلو جھگڑے پر ریاست عرف جگا نامی شخص نے اپنی 2 بیویوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نسرین اور بشرا بی بی کی شادی ریاست نامی شخص سے ہوئی تھی، قتل کی لرزہ خیز واردات سے قبل دونوں بیویوں اور شوہر کے درمیان گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے غصے میں آ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بیویاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

 
Load Next Story