پیٹرول و مہنگائی پر یو ٹرن نہ لیا تو عمران خان کو امپائر بھی نہیں بچاسکےگا بلاول
پی پی نے ضیاءالحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی پر یو ٹرن نہ لیا تو انہیں امپائر بھی نہیں بچاسکے گا۔
چلاس میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ملک کومہنگائی کی سونامی میں ڈبو دیا ہے، پاکستان میں عوام مسائل کا حل چاہتےہیں، عمران خان مہنگائی پر یو ٹرن لیں، پیٹرول پر یو ٹرن لیں، مہنگی بجلی پریوٹرن لیں، اگرایسا نہ ہوا تو امپائر بھی آپ کو نہیں بچا سکے گا۔
اس سے قبل گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا گلگت بلتستان سے رشتہ 3 نسلوں سے قائم ہے۔ آج بھی یہاں پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے یہاں کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہاں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جب کہ پیپلز پارٹی نے ضیاءالحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔