سلمان خان کے والد کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والا شخص گرفتار
سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، ملزم کی دھمکی
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے والد سلیم خان کو 'چھوٹا شکیل گینگ' سے تعلق رکھنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری شاہ رخ غلام نبی نے سلمان کے پرسنل سیکریٹری کا نمبر حاصل کرکے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔
سیکریٹری کی جانب سے انکار کیے جانے کے بعد غلام نبی نے ممکنہ طریقے سے سلمان خان کے والد سلیم خان سے رابطہ کیا اورانہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے کیوں کہ میرا تعلق 'چھوٹا شکیل گینگ' سے ہے۔
یہ پڑھیں : بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

اس صوتحال کے مد نظر سیکریٹری نے باندرا کے پولیس اسٹیشن میں دھمکی دینے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نمبر کی مدد سے ملزم کو الہ آباد سے گرفتار کرلیا۔