لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم پراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
لاہورہائیکورٹ نے ایمنسٹی اسکیم کےتحت گاڑیاں خریدنے والے افرادکو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کرلیا
ہائی کورٹ نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت گاڑیاں خریدنے والے افراد کے خلاف حکومت اور ایف بی آر کو کسی بھی کارروائی سے روکتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت گاڑی خریدنے والے محمد راشد نامی شہری نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے گاڑیاں حکومت کے نافذ کردہ قانون کے تحت خریدی ہیں، مگر اب گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمنسٹی اسکیم کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد ایف بی آر اور حکومت کی طرف سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑشروع کردی گئی، لاہور ہائی کورٹ نے حکومت اور ایف بی آر کو کسی بھی کارروائی سے روکتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، ہائی کورٹ نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت گاڑیاں خریدنے والے افراد کو بھی ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔