آئی ایم ایف کا اگلا پروگرام پاکستان کے مفاد میں ہوگا وزیر خزانہ اسحاق ڈار

گزشتہ سال دو سو ارب ادھار لے کر ملک چلایا گیا اس طرح تو بنانا اسٹیٹ میں بھی نہیں ہوتا، وفاقی وزیر خزانہ

حکومت نے آئی ایم ایف کی جانب سے 475 ارب روپے کے ٹیکس لگانے سے انکار کردیا ہے، اسحاد ڈار فوٹو : ایکسپریس

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا اگلا پروگرام پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔


قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری سے قبل ہونے والی بحث کے دوران ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال 200 ارب ادھار لے کر ملک چلایا گیا،اگر ہم سب مل کر نہ چلے تو ملک بحران سے نہیں نکل سکے گا، جنرل سیلز ٹیکس کے معاملے پر ہم نے عدالتی فیصلہ کا احترام کیا اور عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد جی ایس ٹی میں کیا گیا ایک فیصد اضافہ واپس لے لیا تاہم جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کو 5 فیصد قرار دینا درست نہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی اچھی باتیں سننے کے لئے تیار ہیں لیکن پاکستان کے مفادات پر سیاست نہ کی جائے اسی میں سب کی بہتری ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کو یہ باور کرادیا ہے کہ حکومت 475 ارب روپے کے ٹیکس نہیں لگائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story