بھارت میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کی خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکامی پرشدید زخمی کردیا

ملزم کیخلاف زیادتی اوراقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاتاہم بلوغت کی عمرسےکم ہونے پرزیادہ سخت کارروائی نہیں کی جاسکےگی،پولیس

ملزم کیخلاف زیادتی اوراقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاتاہم بلوغت کی عمرسےکم ہونے پرزیادہ سخت کارروائی نہیں کی جاسکےگی،پولیس فوٹو: فائل

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت کو خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوتا جارہا ہے جہاں خواتین چار دیواری میں بھی محفوظ نہیں جس کی تازہ مثال ممبئی میں سامنے آئی ہے جہاں ایک ''پیزا ڈلیوری بوائے'' نے گھر میں موجود خاتون کو تنہا پاکرزیادتی کوشش میں ناکامی پر اسے چاقو کے وارکرکے شدید زخمی کردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے ورلی میں 24 سالہ خاتون نے پیزے کا آرڈر کیا جسے پہنچانے کے لئے بھیجے گئے ڈلیوری بوائے نے جب خاتون کو گھر میں تنہا پایا تو اپنی ہوس کی پیاس مٹانے کی کوشش کی اوراپنے مذموم عزائم میں ناکامی پر اس نے خاتون کی کلائی اور گردن پر چھری پھیر کراسے شدیدزخمی کردیا، متاثرہ خاتون کی چیخ و پکار پر ملزم بھاگ گیا جب کہ پڑوسیوں نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متاثرہ خاتون کے بیان پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 17 برس ہے اور وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے، پولیس کا کہنا تھا گو کہ زیادتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم بلوغت کی عمر سے کم ہونے کی وجہ سے ملزم کے خلاف زیادہ سخت کارروائی نہیں ہوسکے گی۔
Load Next Story