وزیراعظم کی منظوری کے بعد بیورکریسی میں ایک بار پھر پر تقرر وتبادلے

آغا ندیم کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی جبکہ ڈاكٹر نذیر سعید كو وفاقی سیكریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

كیپٹن (ر) محمد علی گردیزی کو وفاقی سیکریٹری سول ایوی ایشن جبکہ راجہ حسن عباس کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ایڈیشنل سیکریٹری انچارج تقرر کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکریسی میں تقرر وتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات آغا ندیم کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی اور ڈاكٹر نذیر سعید كو وفاقی سیكرٹری ٹیكس محتسب سے ہٹا کر وفاقی سیكریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح كیپٹن (ر) محمد علی گردیزی موسمیاتی تبدیلی ڈویژن میں وفاقی سیكرٹری کے طور پر تعینات تھے جنہیں اب وفاقی سیكرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن جبکہ راجہ حسن عباس کا ایڈیشنل سیكرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدے سے تبادلہ کرکے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن میں ایڈیشنل سیكرٹری انچارج کے طور پر تعیناتی کردی گئی ہے۔
Load Next Story