کچھ عناصرملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں آرمی چیف
ریاست میں مذہب، لسانیت کی بناء پر انتشار پھیلنے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کچھ عناصردانستہ و نا دانستہ طور پر ملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان چھاؤنی کا دورہ کیا اور اسٹرائیک کور کی تربیتی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے ملتان گریژن میں آفیسرز سے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، دہشت گردی و شدت پسندی کی وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، انسداد دہشت گردی کے بعد استحکام کے لئے آپریشن کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصردانستہ و نا دانستہ ملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں تاہم ریاست میں مذہب اور لسانیت کی بنیاد پر انتشار پھیلنے نہیں دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت کریں گے جب کہ امن و استحکام قانون کی عملداری سے ہی ممکن ہے۔