نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کا ڈیبیو متوقع
کپتان سرفراز احمد نے دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پیسر کو شامل کرنے کا عندیہ دیدیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کا ڈیبیو متوقع ہے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پیسر کو شامل کرنے کا عندیہ دیا، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے انگلینڈ لائنز کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ابوظہبی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون برقرار رکھیں گے لیکن پچ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے نوجوان پیسر کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن چند غلطیوں کی وجہ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جو کچھ ابوظہبی میں ہوا پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں، وہاں ٹیم میٹنگ میں ہی یہ ارادہ کیا تھا کہ اگلے میچز میں اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے سیریز میں واپس آئیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک خراب سیشن کا کھیل بازی پلٹ دیتا ہے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہم سے کئی غلطیاں ہوئیں، ان مسائل پر قابو پانے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہفتہ کو دبئی میں شروع ہوگا۔