ملک بھر میں سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے اطراف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ
تمام ایسے منصوبوں پر جہاں غیر ملکی کام کر رہے ہیں وہاں سیکیورٹی بڑھائی جائے، وفاقی سیکرٹری داخلہ
سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے ملک میں قائم تمام غیرملکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے گرد کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد ملک بھر میں حساس مقامات کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جب کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے سیکیورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری داخلہ نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حکم دیا کہ ملک بھر میں قائم تمام غیرملکی سفارتخانوں کے گرد کومبنگ آپریشن فوری شروع کیا جائے اور تمام ایسے منصوبوں پر جہاں غیر ملکی کام کر رہے ہیں وہاں سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کراچی میں چینی سفارتخانے پر حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے چاروں صوبوں کے سیکرٹری داخلہ کو تعاون کی ہدایت کی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دیا۔