31 دسمبر کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز بلاک کردیں گے فواد چوہدری
کابینہ میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد جو موبائل اسمگل ہو کر آئیں گے انہیں بلاک کر دیا جائے گا۔
انفارمیشن سروس اکیڈمی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکنڈ ہینڈ فون پاکستان میں پابندی ہونے کے باوجود فروخت ہو رہے ہیں، 82 ملین کے فون ٹیکس ادائیگی جبکہ ڈھائی ارب کے بغیر ٹیکس ادائیگی آتے ہیں، کابینہ میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کرنے کی بات ہو ئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 'ڈی آئی آر بی ایس' سسٹم رائج کریں گے جس کے ذریعے 31 دسمبر کے بعد نئے موبائل اسمگلز شدہ موبائلز بلاک کردیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنادیا گیا، تمام دہشت گرد ہلاک
کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو کئی قوتیں ہضم نہیں کر پارہیں یہ ناخوشگوار واقعہ کراچی میں ہوا جسے پولیس اور فورسز نے ناکام بنادیا، وفاقی کابینہ نے حملے کو ناکام بنانے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا، اس واقعے میں 21 چینی باشندے محفوظ رہے اگر دہشت گرد اندر چلے جاتے تو نقصان ہوتا جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیر خارجہ کو کراچی کے واقعے پر اعتماد میں لیا، چین نے بھی کہا کہ وہ پاکستان کا ساتھ دے گا اور ایسے واقعات تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کا چارج عبد الجبار شاہین کو دینے اور نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو مقرر کرنے منظوری دی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کرتار پور بارڈر ایک بڑا قدم ہے اگر ہندوستان ایک قدم اٹھاتا ہے تو ہم دو قدم اٹھاتے ہیں، کرتار پور بارڈر سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، کرتار پور سکھ برادری کا متبرک مقام ہے اس کا ہم احترام کرتے ہیں، 28 تاریخ کو وزیر اعظم بارڈر اوپننگ کے لیے کرتار پور جائیں گے ایک بڑا ایونٹ ہو گا اس مقصد کے لیے انڈیا کے صحافیوں کو بھی ویزا دیں گے۔