سی این جی پر سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافہ مسترد

دوسرے شعبوں پر17، سی این جی پر 26 فیصد ٹیکس ناانصافی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہوگا

دوسرے شعبوں پر17، سی این جی پر 26 فیصد ٹیکس ناانصافی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

MONTE CARLO:
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی طرف سے سی این جی کیلیے سیلز ٹیکس کی شرح میں کیے جانے والے 9 فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سُپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے سی این جی شعبے میں جنرل سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافے کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر منصفانہ اوریکطرفہ فیصلے سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کی زحمت گوارا نہیں کی گئی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سی این جی کا شعبہ پہلے ہی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہے جبکہ اسے مسلسل قدرتی گیس کی سپلائی سے محروم رکھا جا رہا ہے جو نا انصافی ہے جس سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔




غیاث پراچہ نے کہا کہ دیگر شعبے 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ سی این جی کو 26 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا جا رہا ہے جو ہمیں منظور نہیں کیونکہ اس سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوگا، جس سے 35 لاکھ گاڑی مالکان اور روزانہ سستی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے 8 کروڑعوام براہ راست متاثر ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ سی این جی پر ٹیکس وصولی کا طریقہ کار نا مناسب ہے جس میں سی این جی مالکان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا نہیں کیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ بعض افراد سی این جی سیکٹر کے درپے ہیں تاکہ دیگر شعبوں کو عوام کی قیمت پر ترقی دی جا سکے۔
Load Next Story