کراچی کی فضا نے کوئٹہ کی سرد ہواؤں کا اثر لینا چھوڑ دیا

ہواؤں میں مٹی معلق رہنے سے دن بھرخشک، رات میں خنک اور صبح کے وقت دھند چھانے کا سلسلہ جاری

ہواؤں میں مٹی معلق رہنے سے دن بھرخشک ،رات میں خنک اور صبح کے وقت دھند چھانے کا سلسلہ جاری ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ میں ہونے والی بارشوں کے شہر پر اثرات نمودار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہائی پریشر کی وجہ سے ہواؤں میں مٹی معلق ہونے کی و جہ سے صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے، شہر میں درجہ حرارت کم ہونے سے رات اور صبح کے وقت خنکی بڑھ گئی۔


گزشتہ روز شہر کا کم سے درجہ حرارت 17اور زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، شہر میں گزشتہ چندروز کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں جس کی وجہ سے جمعے کو حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 4کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہائی پریشر کی وجہ سے مٹی کے ذرات ہوا میں تحلیل ہونے کے بجائے زیادہ وقت کے لیے معلق ہورہے ہیں جس کی وجہ سے گرد آلود مطلع ریکارڈ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی 2ملی میٹر بارشوں کے اثرات شہر پر سرد موسم کی شکل میں نمودار ہونے کے امکانات نہیں ہیں ،بلوچستان سے سرد اور خشک ہواؤں کا سلسلہ دسمبر کے مہینے میں شروع ہوتا ہے۔
Load Next Story