برازیل نے فائنل میں جگہ بنالی یورو گوئے ناکام
گول کیپر جولیو سیزار نے فورلان کی پنالٹی کک کو روک کر ساتھی پلیئرز کے حوصلے بڑھائے، فریڈ اور پولنہو نے گول داغے
LONDON:
برازیل نے یوروگوئے کو ایک کے مقابلے میں2گول سے شکست دے کر کنفیڈریشنز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، ٹرافی کیلیے اس کا مقابلہ ورلڈ چیمپئن اسپین یا اٹلی سے ہوگا۔
سیمی فائنل میں میزبان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،گول کیپرجولیو سیزار نے ڈائیگو فورلان کی پنالٹی کک کو روک کر ساتھی پلیئرز کے حوصلے بڑھائے، وقفے سے2منٹ قبل فریڈ نے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلادی، دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں ایڈنسن کاوانی نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ ایک، ایک سے برابر کردیا،اختتام سے 6 منٹ قبل پولنہو کے ہیڈر پر گول نے برازیل کو ایک گول کی فوقیت دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ تفصیلات کے مطابق ریو میں 1950 ورلڈ کپ فائنل میں یوراگوئے کے ہاتھوں شکست اور پہلے ٹائٹل کے حصول میں ناکامی سے جنوبی امریکن ہمسایوں کے مابین میچز ہمیشہ سے ہی اعصابی تناؤ کے حامل رہے ہیں،اس بار برازیلین زخموں پر اس وقت مزید نمک پاشی ہوئی جب مقابلے سے قبل یوروگوئین کپتان ڈائیگو لوگانو نے برازیلین سپر اسٹار نیمار پر الزامات عائد کیے۔
میچ کے دوران واضح طور پر دونوں ٹیموں میں ایک دوسرے کیخلاف رقابت کا جذبہ حاوی رہا،16ویں منٹ میں لوگانو نے ایک پنالٹی حاصل کی لیکن برازیلین گول کیپر جولیو سیزار نے یوروگوئے کے ریکارڈ گول اسکورر فورلان کی کک پر گیند کو بائیں جانب چھلانگ لگاکر روک لیا۔ جوابی حملے میں فریڈ نے 41 ویں منٹ میں گول کو جال میں پھینک کر برازیل کو ایک گول سے برتری دلا دی، دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی مہمان ٹیم نے حریف پر دباؤ ڈالا، تیسرے منٹ میں ہی ایڈنسن کاوانی نے گول کرکے اسکور ایک، ایک سے برابر کردیا۔ میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل بائیں کارنر سے نیمار کی کک پر پولنہو نے گیند کو ہیڈر کے ذریعے جال کا راستہ دکھا کر برازیل کو فائنل کا ٹکٹ دلادیا۔