سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم
کراچی کو ماضی کی طرح کلین اور گرین دیکھنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ
PARIS:
سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو شہر قائد کو کلین اور گرین بنانے کیلئے بلا تعطل آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف خالی کرائی گئی زمین کے مصرف، سرکلر ریلوے اور ٹرام کی بحالی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
اجلاس کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ کارروائیوں کے دوران ساڑھے 5 ہزار سے زائد پلاٹس کا قبضہ ختم کرادیاگیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹس اور ڈی ایچ اے سمیت کراچی بھر میں آپریشن نان اسٹاپ جاری رکھنے اور سرکلر ریلوے و ٹرام کی بحالی کا تیز کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ قبضہ اور تجاوزات کسی صورت قابل برداشت نہیں، کراچی کو ماضی کی طرح کلین اور گرین دیکھنا چاہتے ہیں۔