ہاکی ورلڈکپ بھارت میں بڑے اسکینڈل سے بچنے کے لئے حکمت عملی تیار

قومی ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں کو اردو اور انگریزی زبان میں کوڈ آف کنڈیکٹ فراہم کر دیا گیا

عالمی کپ کے دوران نظم وضبط کے حوالے سے کھلاڑیوں کو ہدایات دے د ی گئیں، فوٹو: فائل

بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی بڑے اسکینڈل سے بچنے کے لئے باقاعدہ حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں کو اردو اور انگریزی زبان میں تحریری مواد فراہم کیا گیا ہے جس میں عالمی کپ کے دوران نظم وضبط کے حوالے سے ہدایات واضح کی گئی ہیں۔

ذرائع کے درمیان کوئی بھی کھلاڑی کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کر سکے گا جب کہ بھارتی میڈیا سے بھی بات چیت کے لئے ٹیم منیجمنٹ سے اجازت درکار ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ میں فتح کا عزم لئے قوم بھارت پہنچ گئی

ہیڈکوچ توقیر ڈار کے مطابق پچھلی بار جب ٹیم بھارت گئی تو کچھ زیادہ اچھے حالات نہیں تھے،پاکستانیوں نے ایسا کچھ خاص نہیں کیا تھا کہ بات آگے تک جاتی،پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ تعلقات ایسے ہیں کہ چھوٹی سی غلطی بھی رائی کا پہاڑبن جاتی ہے، اس بار ہم خاصے محتاط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلیئرز کو بھی عالمی کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ تحریری شکل میں دے دیا ہے، بھارت میں ہم ٹیم کے ساتھ ہیں، وہاں بھی ان کے سمجھائیں گے کہ ایسی کوئی حرکت نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ توقیر ڈار نے کہا کہ ہم بھارت میں ہاکی کھیلنے اور پیار بانٹنے جا رہے ہیں۔
Load Next Story