ملازمین دلجمعی سے کام کریں واپڈا کی نجکاری نہیں ہوگی

لوڈشیڈنگ میں ملازمین قصوروار نہیں، نظامانی، سانگھڑ میں انعامات کی تقریب سے دیگرکا خطاب

لوڈشیڈنگ میں ملازمین قصوروار نہیں، نظامانی، سانگھڑ میں انعامات کی تقریب سے دیگرکا خطاب فوٹو فائل

KARACHI:
ایکسیئن آفس سانگھڑ میں واپڈا کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پر انعامات اور ترقی دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ انجینئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاہ سعید احمد تھے جبکہ ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی، صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائم خانی، انور محمود نظامانی، ارشاد حمد،عظمت پٹھان دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔عبدالطیف نظامانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب واپڈا کی نجکاری نہیں ہوگی۔


ملازمین حیسکو کی ترقی کیلیے دلجمعی سے کام کریں، ہماری محنت سے ہی عوام سکھ کا سان اور ملک ترقی کرے گا اگر ہم نے کوتاہی کی تو ہماری جگہ پرائیویٹ افراد آ کر کام کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور جدوجہد کے باعث آج ملازمین کو بونس ملا ، ڈیلی ویجز اور ریگولر سب ملازمین کا بونس حق ہے، انھوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ہمارا قصور نہیں، ڈنڈے کے زور پر بجلی چوری کی جاتی ہے جس کی روک تھام کیلیے متحدہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔ بعد ازاں ریکوری میں بہتر کارکردگی پر ملازمین کو نقد انعامات دیے گئے ۔
Load Next Story