چینی نوجوان کا پولیس آفیسر سہائے عزیز کو چین آکر شادی کا مشورہ
چینی عوام نے قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنانے اور چینی عملے سمیت دیگر قیمتی جانیں بچانے پر سہائے عزیز کا شکریہ ادا کیا
چینی قونصل خانے پر ہونےوالے حملے کے خلاف آپریشن میں مرکزی کردار اداکرنے والی خاتون آفیسر سہائے عزیز کے چینی سوشل میڈیا پر بھی چرچے جاری ہیں۔
دوروز قبل کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر سب سے پہلے پہنچنے والی اے ایس پی آفیسر سہائے عزیز تالپور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی 'ہیرو'کا درجہ حاصل کرچکی ہیں۔ سہائے پاکستانی سوشل میڈیا پر تو ٹرینڈ کر ہی رہی ہیں تاہم چینی سوشل میڈیا پر بھی ان کی جرات کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آپریشن کی قیادت کرنیوالی خاتون پولیس آفیسر کے چرچے
چینی سوشل میڈیا پر چینی عوام کی جانب سے سہائے عزیز کی بہادری اورہمت کی تعریف کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی چین میں خاتون آفیسر کے حسن کے چرچے بھی ہورہے ہیں۔ کسی نے سہائے کو خوبصورت ہیرو تو کسی نے مشہور چینی اداکارہ سے مشابہہ قرار دے دیا۔
ایک چینی نے تو سہائے عزیز کو چین آنے اور وہاں شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اس کے ساتھ ہی چینی عوام سہائے عزیز کی سیکیورٹی کے لیے بھی فکر مند ہورہے ہیں، تاہم چینی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاک چین دوستی کو کم نہیں کرسکتے۔چینی عوام نے قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنانے اور چینی عملے سمیت دیگر قیمتی جانیں بچانے پر سہائے عزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اے ایس پی سہائے عزیز کو شاندار کارکردگی پرقائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی گئی ہے، سہائے عزیز سندھ پولیس کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جن کانام اس میڈل کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔