حنیف عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہان پرمقدمہ نہ بنانیکا فیصلہ

اے این ایف نے 700 کلوایفی ڈرین اسمگلنگ کی انکوائری بھی ختم کردی،ذرائع

اے این ایف نے 700 کلوایفی ڈرین اسمگلنگ کی انکوائری بھی ختم کردی،ذرائع فوٹو: فائل

SUKKUR:
اینٹی نارکوٹکس فورس کی تفتیشی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میں سرکاری گواہ بننے والے ان کے ڈیلرز آصف شیخانی اور ذوالفقار شیخانی کی سیف فارما سیوٹیکل کمپنی کیخلاف700کلو ایفی ڈرین حاصل کرکے مبینہ طور پر اسمگل کرنے کی انکوائری ختم کرکے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا ہے جب کہ ایفی ڈرین اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ایک بھائی آصف شیخانی کو بھی حنیف عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر اس کیخلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




دلچسپ امر یہ ہے کہ عرفات ٹریڈرزکراچی کے مالکان ان دونوں بھائیوں نے پہلے تحریری بیانات میں حلفیہ کہا تھا کہ انھوں نے سابق رکن اسمبلی کی گریس فارما سیوٹیکل کمپنی سے ایفی ڈرین کی بنی ادویہ حاصل کرکے سندھ بھر میں سپلائی کی ہیں اور اس کا مکمل ڈیٹا بھی فراہم کر دیا تھا مگر آصف شیخانی کی گرفتاری کے بعد دونوں بھائی سابق رکن اسمبلی کیخلاف باقاعدہ گواہ بن گئے، اس پر اے این ایف نے گرفتار آصف شیخانی کی ضمانت کی درخواست میں مخالفت نہ کرتے ہوئے اسے رہائی بھی دلوا دی ہے۔
Load Next Story