چینی کمپنی کا قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان
کمپنی گوادر کے فری اکنامک زون میں شہید اہلکاروں کے لیے فنڈز جمع کرے گی۔
MUMBAI:
چینی کمپنی نے قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوادر بندرگاہ اور اکنامک زون بنانے والی چینی کمپنی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار لیجیانگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرے گی اور اس کے لیے کمپنی گوادر کے فری اکنامک زون میں شہید اہلکاروں کے لیے فنڈز جمع کرے گی، مہم میں چینی سرمایہ کار کمپنیاں اور کمپنی کے ملازمین اور اعلیٰ عہدے داران حصہ لیں گے۔
چینی سفیر نے کہا کہ کراچی قونصلیٹ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کی معاونت کے لیے چین میں بھی عطیات جمع کرانے کی عوامی مہم شروع کردی گئی ہے۔