نواز شریف کے بیانات کے بعد ان کا بچنا مشکل لگتا ہے اعتزاز احسن
عمران خان کا سو دن کا پلان شور شرابا تھا، تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں، اعتزاز احسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیان کے بعد مجھے تو لگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا میں کسی کے بھی جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، نواز شریف کے بیانات کے بعد مجھے تولگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوچکاہے پتہ نہیں کون نواز شریف کا مشیر ہے جو ان کو الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے، پہلے انہوں نے تقریر میں اپنے ذرائع آمدن بتائے اور اب ان سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے سو دن کے پلان سے متعلق کہا عمران خان کا سو دن کا منصوبہ صرف شور شرابہ تھا، یہ منصوبے وہاں بنائے جاتےہیں جہاں صدارتی نظام لاگو ہوتا ہے، تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں۔
اعتزاز احسن نے کرتارپور راہداری کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا میں دونوں حکومتوں اور عوام کو کرتار پور سرحد کھولنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔