اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں انارکی پھیلا رہی ہیں زبیر
فوجی تنصیبات پر حملوں اور دہشتگردی کے واقعات میں را، موساد اور سی آئی اے ملوث ہیں
جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ملک کے مختلف شہروں میں تشدد اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لولو سر میں 22 افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا، کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، کراچی میں فائرنگ اور ریموٹ کنڑول بم دھماکا اور کامرہ ائیر بیس پر حملہ، اسلام دشمن استعماری قوتوں کی سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم کرکے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء، اسرائیلی موساد اور امریکی سی آئی اے کرائے کے قاتلوں کے ذریعہ پاکستان کو میدان جنگ بنائے ہوئے ہیں جو کہیں فرقہ وارانہ تو کہیں لسانی و نسلی اور کہیں اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پاکستان میں انارکی پھیلانے کیلیے سرگرم ہیں اور ہم پھر بھی ایسی آندھی جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں اور دوسروں کی آگ میں اپنا گھر بھی جلا رہے ہیں، اس وقت قوم کو دشمن کی ہر سازش کو سمجھنا چاہیے اور ملک کی بقاء سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلیے ہر قسم کے اختلافات بھلاکر اخوت بھائی چارے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے دشمن کی پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔
علاوہ ازیں ایک تعزیتی بیان میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنمائوں نے ممتاز عالم دین حسین الدین شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلیے دعا ئے مغفرت کی ہے۔