ٹینکر کی خراب ٹرک کو ٹکر سپر ہائی ڈھائی گھنٹے بند

دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، ایک شخص زخمی، ٹینکرالکوحل لے کر کراچی جا رہا تھا

ٹرکوں کی ٹکر کے بعد لوگ روئی اکٹھا کر رہے ہیں۔ فوٹو : اے پی پی

سپر ہائی وے پر ضلع حیدرآباد کی اختتامی حدود کے قریب مٹیاری سے الکوحل لے کر کراچی جانے والا ٹینکر وہاں پہلے سے کھڑے خراب ٹرک کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے بعد ٹینکر اور ٹرک دونوں میں آگ لگ گئی اور سپر ہائی وے پر ٹریفک ڈھائی گھنٹے معطل ہوگئی۔ حادثے کے وقت ٹینکر کا سیکنڈ ڈرائیور محمد سلیم سورہا تھا جسکی بائیں ٹانگ ٹینکر کی جالیوں میں پھنس گئی جسے کھینچ کر نکالنے کے دوران پاؤں کی کئی انگلیاں اورانگوٹھا کٹ کیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا۔


ٹینکر ڈرائیور محمد نوید کے مطابق ٹرک سپرہائی وے موڑ پر کھڑا تھاجس کے باعث اسے دکھائی نہیں دیا جبکہ خراب ٹرک کے پاس ایسی کوئی نشانی بھی نہیں رکھی گئی تھی جس سے پتہ چلتا ۔ واقعہ کے بعد ضلع بھر کی فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا لیکن سب سے قریب واقع فائر بریگیڈ قاسم آباد کی ایک بھی گاڑی وہاں نہیں پہنچی اور طویل فاصلہ طے کر کے لطیف آباد فائر بریگیڈ کی گاڑی وہاں آئی جس نے آگ پر قابو پایا۔ حادثے کے باعث ڈھائی گھنٹے تک سپر ہائی وے پر ٹریفک معطل رہی جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
Load Next Story