پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہوگئی

پاکستان فیس بک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں دنیامیں 27 ویں نمبر پر آ گیا

پاکستان فیس بک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں دنیامیں 27 نمبر پر آ گیا ہے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان میں فیس بک کا بخار تیز ہوتا جارہا ہے اورملک بھر میں اس کے صارفین کی تعداد 90لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔


سماجی ویب سائٹ فیس بک گھربیٹھے ہزاروں میل دوراپنےدوستوں اورعزیزواقارب سےملنےکا بہترین زریعہ ہے ، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیس بک صارفین کی تعدادبڑھتی جارہی ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 90 لاکھ سے زائد افراد فیس بک استعمال کررہے ہیں جن میں 64 لاکھ مرد اور 27 لاکھ خواتین ہیں اوراس طرح پاکستان فیس بک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں دنیا میں 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے 70 فیصد صارفین کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہے جب کہ سماجی رابطوں کے شوق میں فیس بک پر روزانہ 6 ہزار نئے صارفین کا اضافہ ہو رہا ہے۔
Load Next Story