الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو 15 روز میں بینرز اور پوسٹر ہٹانے کا حکم
حکم پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ان پوسٹرز اورجھنڈوں کو اتروانے کے اخراجات تمام سیاسی جماعتوں سے وصول کئے جائیں گے
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے دوران لگائے گئے پارٹی جھنڈے ،بینرز اور پوسٹرز 15 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن مہم کے دوران لگائے گئے اپنے تمام سیاسی جماعتیں اپنی پارٹی کے جھنڈے، بینرز اور پوسٹر اپنے خرچے پر ہٹالیں، حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ان پوسٹرز اور جھنڈوں کو اتروانے کے اخراجات تمام سیاسی جماعتوں سے وصول کئے جائیں گے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریزکو بھی خطوط لکھ دیئے ہیں۔