ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 99 روپے 25 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 99 روپے 25 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


کاروباری ہفتے کے آخری روزروپے کی قدر میں 40 پیسے کی نمایا ں کمی دیکھی گئی، بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 99 روپے 25 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ آج پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی تین اقساط کی ادائیگی بھی کی جس سے زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے اور انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کو مسلسل دباؤ کا سامنا رہا۔ فری مارکیٹ میں ڈالر 101 روپے 50 پیسے میں فروخت اور 100 روپے میں خریدا جا رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story