دپیکا کی ’سبیا ساچی‘ کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل
اپنی شادی میں منفرد نظرآنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نند ریتیکا بھوانی کی جانب سے دی گئی شادی کی شاندارپارٹی میں معروف ڈیزائنر'سبیا ساچی' کے لہنگے میں نظرآئیں، اداکارہ کی سرخ اورگلابی رنگ کے لہنگے میں لی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bqmdvb2FMx_/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqmgunxFvym/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqmIF2Og6AL/"]
دوسری جانب رنویرسنگھ بھی ہمیشہ کی طرح پارٹی میں منفرد انداز میں نظر آئے جہاں انہوں نے لال اورکالے رنگ سمیت مختلف رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 14 نومبرکی شام اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔