لاہور میں مال روڈ اور داتا دربار کے گرد تجاوزات 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم
بلاامتیاز تجاوزات ختم کرکے سڑکیں بحال کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ
ہائی کورٹ نے مال روڈ اور داتا دربار کے گرد تجاوزات 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے لاہور میں مال روڈ، ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ اور داتا دربار کے اردگرد تجاوزات 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ عدالتی حکم پر من وعن عمل ہونا چاہیے، بلاامتیاز تجاوزات ختم کرکے سڑکیں بحال کی جائیں۔ عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تجاوزات کا صفایا نہیں ہوسکا۔ ڈی سی لاہور صالح سعید نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔