کراچی پر راج کرنے والے ہی وہاں کی بدامنی کے ذمہ دار ہیں رانا ثنا اللہ

غداری کیس میں جنرل مشرف كے خلاف سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی حكومت تسلیم كرے گی، رانا ثنا اللہ

كچھ لوگ چاہتے ہیں کہ مشرف كے جرائم كو كم كرنے كے لئے پنڈورا باكس كھل جائے، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

لاہور:
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی پر راج کرنے والے ہی وہاں کی بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔


پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غداری کیس میں جنرل مشرف كے خلاف سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی حكومت تسلیم كرے گی۔ انہوں نے کہا كہ 12 اكتوبر اور 3 نومبر كے اقدامات پر جنرل مشرف كے خلاف ضرور مقدمہ چلنا چاہئے، كچھ لوگ چاہتے ہیں کہ مشرف كے جرائم كو كم كرنے كے لئے پنڈورا باكس كھل جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج جو بدامنی پھیلی ہوئی ہے اس کے ذمہ دار دراصل وہی لوگ ہے جو وہاں راج کرتے ہیں۔
Load Next Story