پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے قوم کیساتھ وہ کیا جو قصائی بکروں سے کرتا ہے فواد چوہدری
بیرون ممالک دورے پر عمران خان پاکستان کے بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے قوم سے وہی سلوک کیا جو قصائی بکروں کے ساتھ کرتا ہے۔
اسلام آباد میں معلومات تک رسائی کے حق کے وفاقی قانون پر عمل درآمد کے لیے فیڈرل انفارمیشن کمیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اطلاعات تک رسائی کا قانون وفاق میں بھی نافذ ہو گیا ہے، سرکاری خبررساں ایجنسی عالمی معیار کی طرح بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق یہ قانون نافذ کیا گیا، کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور ایکٹ آرہا ہے اور کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 فیصد ملے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کے 100 روز؛ وزیراعظم خود اپنا دفتر ٹھیک کرنے میں ناکام
فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کا حساب دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی وجہ سے ادارے کمزور ہیں، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کا 552 ارب روپے کا خسارہ ہے، اس طرح سے ادارے چلانے اور حکومتیں کرنے سے ریاستوں کو خطرہ ہوجاتا ہے، اللہ کا شکر ہے ان سے جان چھوٹ گئی اور اب یہ قصہ پارینہ ہیں تاہم انہوں نے قوم سے وہی سلوک کیا جو قصائی بکروں کے ساتھ کرتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایف آئی اے اہلکار پر مبینہ تشدد
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سے پوچھا جارہا ہے کہ 100 روز میں کیا کیا، تحریک انصاف نےجو اقدامات اٹھائے وہ مثالی ہیں، بیرون ممالک دورے پر عمران خان اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، جب احتساب کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کے پسینے چھوٹتے ہیں تاہم جتنی شفافیت ہوگی اتنی کرپشن کم ہوگی۔