اسلام آباد درندہ صفت شخص نے دوست کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس نے ملزم کو سواں گارڈن کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے
وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت شخص نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوست کی تین سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی بی آر ٹاؤن کی کچی آبادی میں تین سالہ اقرا اپنی جھگی کے قریب کھیل رہی تھی کہ اسے اغوا کرلیا گیا اور ہوس کے پجاری شخص نے نامعلوم مقام پر اسے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچی کو اسکی والدہ شدید زخمی حالت میں تھانے لے کر آئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا، والدہ کی شکایت پر تھانہ لوہی بھیر پولیس نے زیادتی کرنے والے ملزم کو سرچ آپریشن کے بعد سواں گارڈن کے علاقہ سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم محمد منیر قریبی جھگی میں رہتا اور مزدور ہے، ملزم زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا دوست بھی ہے۔