پنجاب حکومت سے پی ایس ایل فرنچائززکا ٹیکس معاف کرنے کی درخواست
14نومبرکو انوائس جاری ہونے کے باوجود پی ایس ایل فرنچائزز فیس کی ادائیگی سے گریزاں ہیں
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے گزشتہ روزلاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فرنچائزز کیلیے ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست کی گئی، واضح رہے کہ 14 نومبر کو انوائس جاری ہونے کے باوجود پی ایس ایل فرنچائزز فیس کی ادائیگی سے گریزاں ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ بغیر ٹیکس کے رقم لی جائے،اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کر کے ٹیکس کی معافی کیلیے جاوید آفریدی اور سلمان اقبال پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی تھی، اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی گئی،اگلے برس پی ایس ایل کے چار میچز لاہور میں ہونے ہیں،اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔